ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنڑ ابگ باس سیزن فور کے فاتح کا اقدام خودکشی

کنڑ ابگ باس سیزن فور کے فاتح کا اقدام خودکشی

Thu, 06 Apr 2017 11:18:42    S.O. News Service

بنگلور، 5اپریل (ایس او نیوز ) بگ باس کنڑ سیزن فور کے فاتح پرتھم نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کی ۔فیس بک پر اپ لوڈ ویڈیو میں پرتھم نے اس انتہائی اقدام کے لئے اس کے دوست لوکیش کو اصل وجہ قرار دیا۔ پرتھم نے اپنے ویڈیو میں کہا '' میں لوکیش کی ہراسانی سے کافی مضطرب ہوگیا تھا۔ میں لوکیش کی ہراسانی کو برداشت نہیں کرسکتا۔مجھے ٹی وی چینل سے ہنوز انعام کی رقم نہیں ملی ہے لیکن لوگ مجھ سے یہ پوچھ رہے ہیں آیا میں ضرورت مند لوگوں کو رقم دینے کا منصوبہ رکھتا ہوں؟'' اسی دوران پرتھم کے ایک دوست ویویک نے میسورو سے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے فون پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بعض لوگوں کی اذیت کے سبب پرتھم کافی مضطرب تھا۔ انہو ں نے کہا ''مجھے معلوم ہوا ہے کہ پرتھم کا ایک دوست جس نے پرتھم کی فلم کیلئے گانے لکھے تھے ' کا اس سے جھگڑا ہوگیا۔ پرتھم کنڑ فلم پروڈیوسر کی جانب سے دئے گئے اپارٹمنٹ میں مقیم ہے ۔


Share: